ہندوستانی وزیراعظم کا دورہ تہران بائیس مئی کو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i226744-ہندوستانی_وزیراعظم_کا_دورہ_تہران_بائیس_مئی_کو
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے پر بائیس مئی کو تہران پہنچ رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیراعظم کا دورہ تہران بائیس مئی کو

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے پر بائیس مئی کو تہران پہنچ رہے ہیں۔

ہندوستان کے وزیراعظم کا دو روزہ دورہ تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی دعوت پر انجام پا رہا ہے- ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی تہران میں اپنے قیام کےدوران ایران کے اعلی حکام سے باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کریں گے-

وہ تہران میں اپنے قیام کے دوران ایران اور ہندوستان کے تاجروں کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے- ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ ایران کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان مختلف میدانوں میں تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ مستحکم بنانا ہے-

اس دورے میں خاص طورپر انرجی اور تجارت کے شعبے میں تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے طریقہ کار پر بات چیت ہو گی جبکہ چابہار بندرگاہ میں ہندوستان کی سرمایہ کاری کا موضوع بھی دونوں ملکوں کے اعلی حکام کی گفتگو میں خصوصیت کےساتھ شامل ہو گا-

واضح رہے کہ ہندوستان ان ملکوں میں شامل ہے جنھوں نے پابندیوں کے زمانے میں بھی ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات برقرار رکھے تھے۔