ہندوستان کے وزیراعظم سرکاری دورے پر آج ایران پہنچیں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i227515-ہندوستان_کے_وزیراعظم_سرکاری_دورے_پر_آج_ایران_پہنچیں_گے
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ سرکاری دورے پر آج شام تہران پہنچنے والے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیراعظم سرکاری دورے پر آج ایران پہنچیں گے

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ سرکاری دورے پر آج شام تہران پہنچنے والے ہیں۔

تہران کے مہر آباد ایئر پورٹ پر ایران کی کابینہ کے بعض ارکان ان کا خیر مقدم کریں گے جبکہ تہران میں متعین ہندوستانی سفیر اور سفارتی عملے کے دیگر ارکان بھی موجود ہوں گے۔ ہندوستان کے وزیراعظم کے ساتھ ہندستانی تاجروں اور صنعت کاروں کا ایک وفد بھی ایران آ رہا ہے۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے چودہ معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے جن میں چابہار کی بندر گاہ کا توسیعی منصوبہ سب سے اہم ہے۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی ، تہران میں اپنے قیام کے دوران صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

اپنے دورہ ایران سے ایک روز قبل نئی دھلی میں ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستانی وزیراعظم نے کہا تھا کہ اس دورے سے ہندوستان اور ایران کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے پندرہ برس کے دوران کسی ہندوستانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔