ہندوستان کے صدر کا دورہ چین
ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی چین کے چار روزہ سرکاری دورے پرگوانگجو پہنچ گئے ہیں
ہندوستان کےصدر پرنب مکھر جی کے دورہ چین میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے سے متعلق اہم سیاسی اور اقتصادی سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوں گے-
ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صدر پرنب مکھرجی نیوکلیئرسپلائرگروپ میں ہندوستان کی شمولیت پر چین کی مخالفت اور کالعدم تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہرکو اقوام متحدہ کے ذریعے دہشت گرد قرار دلانے کی ہندوستان کی کوششوں کو چین کی طرف سے روکنے جیسے معاملات بھی چینی حکام کے سامنے اٹھائیں گے -
ہندوستان کا صدر منتخب ہونے کے بعد پرنب مکھرجی کا یہ پہلا دورہ چین ہے اگرچہ وہ اس سے پہلے مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے چین کا کئی بار دورہ کر چکے ہیں -
چین کے شہر گوانگجو میں وہ چین اور ہندوستان بزنس فورم کو بھی خطاب کریں گے جس میں ہندوستان کے کئی بڑے صنعتکار بھی شریک ہوں گے -
گوانگجو چین کا بڑا اقتصادی اور صنعتی شہر ہے - ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی جمعرات کو بیجنگ جائیں گے جہاں وہ چین کے صدر اور وزیراعظم نیز دیگر اعلی چینی حکام سے ملاقات کریں گے -