تاشقند میں ہندوستان اور چین کے رہنماؤں کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i233170-تاشقند_میں_ہندوستان_اور_چین_کے_رہنماؤں_کی_ملاقات
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اورچین کے صدر شی چی فنگ نے تاشقند میں ملاقات کی ہے -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • تاشقند میں ہندوستان اور چین کے رہنماؤں کی ملاقات

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اورچین کے صدر شی چی فنگ نے تاشقند میں ملاقات کی ہے -

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شانگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور چین کے صدر شی چی فینگ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات اس لئے اہم ہے کہ اس بات کا خیال ظاہر کیا جارہا ہےکہ ہندوستانی وزیراعظم نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں اپنے ملک کی شمولیت کے لئے چین کی حمایت مانگی ہے -

یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں این ایس جی کا اجلاس شروع ہوچکا ہے جس میں ہندوستان کی شمولیت کا معاملہ بھی پیش ہونے والا ہے -

چین نے این ایس جی میں ہندوستان کی شمولیت کی اب تک مخالفت کی ہے - چین کے علاوہ بھی این ایس جی کے بعض ممبران ہندوستان کی شمولیت کے خلاف ہیں لیکن نئی دہلی سمجھتاہے کہ اگر چین اپنی مخالفت سے دستبردار ہوجائے تو این ایس جی کے ان بعض ممبران کی مخالفت بے اثر ہوجائے گی جو اس کلب میں ہندوستان کی شمولیت کے حق میں نہیں ہیں -

واضح رہے کہ پاکستان کے صدر ممنون حسین نے بھی تاشقند میں ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی سے پہلے چینی صدر سے ملاقات کی - پاکستان کا کہناہے کہ این ایس جی میں ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی شامل کیاجانا چاہئے اور چین بھی پاکستان کے اس موقف کی حمایت کرتاہے -

پاکستان کے صدر نے چینی صدر سے ملاقات میں پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا-