Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • این ایس جی میں ہندوستان کی رکنیت کی مخالفت

این ایس جی یا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں ہندوستان کی رکنیت کی کئی ممالک نے مخالفت کی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے اجلاس میں نیوزی لینڈ، ترکی اور آسٹریا سمیت کئی ممالک نے ہندوستان کی رکنیت کی مخالفت کی ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں ہندوستان کی شمولیت کا صرف چین ہی مخالف نہیں ہے بلکہ کئی اور ممالک بھی ہندوستان کی اس گروپ میں رکنیت کی مخالفت کر رہے ہیں۔

سیؤل میں ہونے والے اجلاس میں کئی ممالک نے ہندوستان کی این ایس جی میں رکنیت کی مخالفت کی ہے۔ ان ممالک میں آسٹریا، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، ترکی اور برازیل بھی شامل ہیں جنہوں نے ہندوستان کی رکنیت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان ممالک کا کہنا ہے کہ این پی ٹی کا ممبر نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگس