ہندوستان کی جانب سے استنبول دھماکوں کی مذمت
Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
ہندوستان نے استنبول دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے استنبول ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے- ہندوستانی وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھاہے کہ استنبول حملہ غیرانسانی اور خوفناک ہے اور وہ اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں-
حزب اختلاف کی رہنما اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی استنبول دھماکوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا- سونیا گاندھی نے کہا یہ انتہائی قابل مذمت اور خوفناک سانحہ ہے- انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ اس حملے میں زخمی ہونےوالوں کی جلد صحت یابی کی آرزو کرتی ہیں-
ٹیگس