ہندوستان کی جانب سے استنبول دھماکوں کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i234151-ہندوستان_کی_جانب_سے_استنبول_دھماکوں_کی_مذمت
ہندوستان نے استنبول دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے استنبول دھماکوں کی مذمت

ہندوستان نے استنبول دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

ہندوستان کے وزیرا‏عظم نریندرمودی نے استنبول ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے- ہندوستانی وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھاہے کہ استنبول حملہ غیرانسانی اور خوفناک ہے اور وہ اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں-

حزب اختلاف کی رہنما اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی استنبول دھماکوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا- سونیا گاندھی نے کہا یہ انتہائی قابل مذمت اور خوفناک سانحہ ہے- انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ اس حملے میں زخمی ہونےوالوں کی جلد صحت یابی کی آرزو کرتی ہیں-