ہندوستان: میزائل کا کامیاب تجربہ
Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
ہندوستان نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
نئی دہلی سے اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے زمین سے فضا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ہندوستانی ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ باراک آٹھ نامی اس میزائل کا بدھ کے روز تجربہ کیا جانا تھا لیکن اسے آخری لمحے میں ملتوی کر دیا گیا۔
یہ میزائل ستر کلو میٹر کے فاصلے تک فضا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور اسے اسرائیل کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔