Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: دہلی میں آج بھی زہریلی آلودگی کی چادر اوڑھے صبح نمودار ہوئی، حد بصارت بھی کافی کم

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں آج بھی زہریلی آلودگی اور کہرے کی چادر اوڑھے صبح نمودار ہوئی اور حد بصارت بھی کافی کم تھی۔ اتوار اور پیر کو بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دارالحکومت دہلی میں آج بھی لوگوں نے کہرے اور زہریلی آلودگی میں آنکھ کھولی۔ ہفتہ کی صبح کئی علاقے زہریلے اسموگ کی موٹی تہہ میں تھے جس کی وجہ سے حد بصارت بھی کافی کم تھی۔

اطلاعات کے مطابق شہر میں خطرناک آلودگی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو آنکھوں میں خارش اور سانس کے مریضوں کو بڑی  مشکلات کا سامنا ہے۔

 

دہلی میں ہوا کا معیار، ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی)، 400 سے تجاوز کر گیا ہے جو ہوا کے سنگین زمرے کو ظاہر کرتا ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں اے کیو آئی 439 تک ریکارڈ کیا گیا۔

پارلیمنٹ اسٹریٹ علاقے میں بھی حد بصارت کم رہی لیکن اس علاقے میں اے کیو آئی 400 سے قدرے کم رہا۔ یہاں اے کیو آئی 356 درج کیا گیا ہے جو سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق انتہائی ناقص زمرے میں آتا ہے۔

سی پی سی بی نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار اور پیر کو بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں پہنچنے کا اندیشہ ہے، جس کی وجہ سے سانس کے مریضوں کے لیے مسائل پیدا ہوں گے اور آنکھوں میں خارش کی شکایت بھی رہے گی۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس