بابری مسجد کیس کی پیروی کرنے والے ہاشم انصاری نہیں رہے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i237811-بابری_مسجد_کیس_کی_پیروی_کرنے_والے_ہاشم_انصاری_نہیں_رہے
ہندوستان میں بابری مسجد کیس میں مسلمانوں کے خاص حمایتی ہاشم انصاری کا انتقال ہوگیا ہے وہ چھیانوے سال کے تھے
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • بابری مسجد کیس کی پیروی کرنے والے ہاشم انصاری نہیں رہے

ہندوستان میں بابری مسجد کیس میں مسلمانوں کے خاص حمایتی ہاشم انصاری کا انتقال ہوگیا ہے وہ چھیانوے سال کے تھے

ہاشم انصاری طویل عرصے سے بیمار تھے اور منگل کی رات انھوں نے آخری سانس لی - ہاشم انصاری سن انیس سو انچاس سے بابری مسجد کے لئے مسلمان فریق کی پیروی کررہے تھے-

ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال انصاری نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کی صبح وہ نماز کے لئے نہیں اٹھے تو گھر والوں نے دیکھا کہ ان کی موت ہوچکی ہے-

آٹھ سال سے زیادہ عرصے سے بابری مسجد کی قانونی جنگ لڑنے والے ہاشم انصاری کے مقامی ہندو سادھو سنتوں سے رشتے کبھی خراب نہیں ہوئے تاہم ایک وقت ایسا بھی آیا جب ہاشم انصاری نے بابری مسجد کیس کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا تھا-