ہندوستان کا چین کے ساتھ سرحد کے قریب براہموس میزائل نصب کرنے کا فیصلہ
Aug ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
ہندوستانی حکام نے جدید ترین براہموس میزائل سسٹم چین کی سرحد کے قریب نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی کے اجلاس میں ایسے سو میزائل اور سیکورٹی سسٹم چین کی سرحد کے قریب نصب کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس سے قبل ہندوستانی فوج نے اپنے سو ٹینک چین کے ساتھ ملنے والے خطے، لداخ کی جانب روانہ کئے تھے۔ میڈیارپوٹوں کے مطابق چین کے ساتھ متنازعہ علاقے میں سو ٹینکوں کی تعیناتی سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گا جبکہ ہندوستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں چین کی سرمایہ کاری میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔