Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مذاکرات پر مبنی سفارت کاری پر زور دیتا ہے:صدر ڈاکٹر پزشکیان

صدرایران نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کے فریم ورک کے دائرے میں یورینئم کے افزودگی کے حق اور جابرانہ پابندیوں کے خاتمے کےاپنے قانونی حق کی ضمانت پر تاکید کرتا ہے-

سحرنیوز/ایران:   صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی کی سینتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے " سلام سفراء " کے عنوان سے منقعدہ ایک تقریب میں جو کہ تہران میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی کہا کہ بین الاقوامی میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مذاکرات پر مبنی سفارت کاری پر زور دیتا ہے اور کسی بھی مذاکرات کو صرف بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، قومی وقار و خودمختاری کی ضمانت نیز ون - ون کے اصول کی بنیاد پر قبول کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ایران امریکہ ایٹمی مذاکرات کے بارے میں صدر مملکت نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کا نیا دور جو پڑوسی ملکوں کی حمایت سے اور عمان کی میزبانی میں شروع ہوا ہے، اس معاملے کے منصفانہ اور متوازن حل کے لئے ایک اچھا موقع ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کے فریم ورک کے دائرے میں یورینئم کے افزودگی کے حق اور جابرانہ پابندیوں کے خاتمے کےاپنے قانونی حق کی ضمانت پر زور دیتا ہے-

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران کو امید ہے کہ اگر دوسرا فریق اپنے وعدوں پر قائم رہے اور زیادتیوں سے گریز کرے تو اس کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے۔

 

ٹیگس