مسائل کا حل مذاکرات میں مضمر ہے : روس
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتی اور پرامن طریقے سے حل ہو سکتا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ماسکو میں پندرہویں مڈل ایسٹ والدائی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی مسئلے کا سفارتی اور پرامن حل موجود ہے اور فوجی طریقہ کارکسی بھی ملک کی سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کر سکتا۔
روس کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کے معاملے کی طرح، اس تنازعے کے کچھ فریقین طاقت کےذریعے اپنے مخالفین کو ختم کرنے کے درپے ہیں جو کہ غلط نقطہ نظرہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نقطہ نظر صرف مسائل کو جنم دے سکتا ہےاور کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کر سکتا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سرگئی لاوروف نے کہا کہ ہم اپنے ایرانی اور چینی دوستوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اورموجودہ صورتحال اورایران کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں روس کے وزیر خارجہ نےکہا کہ ماسکو ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے درمیان تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتا ہے-