Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ آسام کے وزیر اعلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انکے خلاف باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان   پولیس کمشنر کے نام اپنے مکتوب میں اویسی نے الزام عائد کیا کہ آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما گزشتہ کئی برسوں سے سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، عوامی خطابات اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے مسلم برادری کے خلاف بیانات دیتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے متعدد بیانات اب بھی عوامی دائرے میں موجود ہیں اور حالیہ مہینوں میں ان کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یاد رہے یہ شکایت متنازع اور بعد ازاں حذف کی گئی ویڈیو کے سلسلے میں کی گئی ہے، جس میں وزیر اعلیٰ کو مسلمانوں پر گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اویسی کے مطابق وزیر اعلیٰ کے بیانات کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کو فروغ دینا ہے، جو قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہے۔

 

ٹیگس