بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں:پاکستان تحریک انصاف
Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور مذاکرات سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کرنے یا نہ کرنے اورآئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں پوری اتھارٹی دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لوگ زور زبردستی سے پارلیمانی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اتنی آسانی سے ہلنے والے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کی ہڑتال کی کال پر لوگوں نے احتجاج کیا اورپہیہ جام ہڑتال کی۔
ادھر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور پی ٹی آئی کی کال کو بری طرح مسترد کر دیا ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel