Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • لبنان پر صیہونی حملے جاری

صیہونی فوج نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کے شمال میں ایک گاڑی پر حملہ کیا جس کےنتیجے میں ایک لبنانی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے-

سحرنیوز/عالم اسلام:   مقامی لبنانی ذرائع نے آج پیر کو اطلاع دی ہے کہ ایک صیہونی ڈرون نے ملک کے شمالی علاقے یانوج میں شہریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کم از کم ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی ریسکیو فورسز کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا اور زخمیوں کو طبی مراکز منتقل کر دیا گیا۔

 

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے- وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان پر صیہونی حکومت کے مسلسل فوجی اور دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی جس میں ملک کے جنوب میں عام شہریوں کی شہادت اور زرعی زمینوں پر خطرناک زہریلے مادوں کا چھڑکاؤ کرکے لبنان کے ماحولیات کو تباہ کرنے کا حالیہ جرم بھی شامل ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری جانب لبنان کی جماعت اسلامی نے اپنے ایک رہنما کو صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں اغوا کرنے کی خبر دی ہے- المیادین کے مطابق، لبنان کی جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ملک کے جنوب میں الھباریہ علاقے پر زمینی حملہ کرکے اس جماعت کے ایک رہنما کو اغوا کر لیا۔

 

ٹیگس