میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی ہندوستان پہنچ گئیں
میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی اسٹیٹ کونسل کی حیثت سے پہلے سرکاری دورے پر ہندوستان پہنچ گئی ہیں۔
آنگ سان سوچی جب ہندوستان پہنچیں تو وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی اور ہندوستان اور میانمار کے درمیان تعلقات کے فروغ کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور میانمار قریبی ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان طویل مفاہمتی رشتے قائم ہیں۔ میانمار کی اسٹیٹ کونسلر کا عہدہ سنبھالے کے بعد سے آنگ سان سوچی کا یہ پہلا دورہ ہندوستان ہے۔ آنگ سان سوچی نے راج گھاٹ میں ہندوستان کے بانی مہاتما گاندھی کی سمادھی پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر انہوں نے تاثرات کی کتاب پر بھی دستخط کئے۔ رواں سال اگست میں میانمار کے صدر نے بھی ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان چار اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے۔