Feb ۱۰, ۲۰۲۶ ۲۱:۳۵ Asia/Tehran
  •   امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں ہماری توجہ ایٹمی معاملے پر ہے : ترجمان وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ ان مذاکرات میں ہماری توجہ ایٹمی معاملے پر ہے اور ہم نے عمان میں ہی مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آج پریس کانفرنس میں ملکی اور بین الاقوامی امور سے متعلق نامہ نگاروں کےسوالات کے جوابات دیئے۔ ارنا کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اور اب بھی ہماری ساری توجہ اس بات کی جانب ہے کہ مذاکرات میں ایٹمی معاملے کو ہی زیر بحث لایاجائے اور مذاکرات عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہی کئے جائيں۔

جب وزارت خارجہ کےترجمان سے پوچھا گياکہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران جب امریکہ کی جانب سے ایران کودھمکیاں دی گئیں اور امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرے تو اس کے بعد خطےکے ممالک نے سفارتی سرگرمیاں شروع کر دیں جن کے نتیجے میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نےترکیہ کا دورہ کیا اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گيا اس خطے کے بعض ممالک اورامریکہ نے یہ تاثر دینےکی کوشش کی کہ یہ مذاکرات ترکیہ میں ہوں اور ان مذاکرات میں خطے کے ممالک بھی شریک ہوں گے لیکن ایران نے اسے قبول نہ کیا اور مسقط میں مذاکرات پر زور دیا جو ترکیہ کے آزردہ ہونے کا باعث بنا ۔ کیا آپ اس کی تصدیق کرتے ہیں؟ اور کیا ایران ان مذاکرات میں علاقے کے ممالک کی شرکت کا مخالف ہے؟ ان سوالات کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم ترکیہ سمیت تمام علاقائی اور ہمسایہ ممالک کی نیک نیتی اور اچھی کوششوں کی بابت ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے علاقائی ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں ترکیہ سمیت ان ممالک کے اعلی حکام کی نیک نیتی اور اچھی کوششوں کی قدردانی کی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

اسماعیل بقائی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عمان کے علاوہ کسی دوسری جگہ مذاکرات کیا جانا طے نہیں پایا تھا اور اس سلسلے میں مدد دینے والے تمام ممالک مذاکرات کی میزبانی کے لئے آمادہ تھے اور ہم بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن آخرکار ہم نے مختلف وجوہات منجملہ اس کے کہ عمان پہلے بھی مذاکرات کی اچھی طرح میزبانی کر چکا ہے اس لئے اور بعض دوسری وجوہات کے پیش نظر ہم نے عمان میں ہی مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے اس پریس بریفنگ میں غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ اس اہم مسئلے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ یہ مسئلہ خطے کے لوگوں اور پوری دنیا کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ صیہونی حکومت لبنان اور فلسطین کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود غزہ اور مغربی کنارے اور لبنان کے عوام کو اپنےحملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

 

ٹیگس