حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہندوستان کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دےدی۔
حکومت پاکستان نے سری لنکا کے صدر کی درخواست پر قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہندوستان کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دےدی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کرکٹ بورڈ ، پی سی بی ، بنگلادیش کرکٹ بورڈ ، بی سی بی، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ ، آئی سی سی اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ ہونے والی اعلی سطحی بات چیت سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد پاکستان کی حکومت نے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو میدان میں اترنے کی ہدایت جاری کردی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف بنگلادیش کو عزت دلانا تھا، ہم نے بنگلادیش کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی
پاکستان کرکٹ بورڈ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے درمیان گزشتہ چند دنوں سے ہندوستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے پاکستان حکومت کے فیصلے کو واپس لینے کے حوالے سے میٹنگز کا سلسلہ جاری تھا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی باضابطہ درخواست کا جائزہ لیا گیا اور پھر حکومت نے یہ فیصلہ عالمی کرکٹ کے تسلسل اور کھیل کے فروغ کےلیے کیا