Feb ۱۰, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کا نوٹس داخل کیا

ہندوستان میں اپوزیشن جماعتوں نے آج لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس اسمبلی سکریٹریٹ میں جمع کرکے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے

 سحرنیوز/ہندوستان  کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کا نوٹس داخل کیا جس کی ایک سو اٹھارہ ارکان نے حمایت کی - لوک سبھا میں کانگریس کے ننیاوے ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اسپیکر کا کردار غیر جانبدار نہیں رہا اور پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے-

کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے بتایا کہ آج دوپہر میں قواعد و ضوابط کے ضابطہ چورانوے سی کے تحت اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا نوٹس پیش کیا گیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

لوک سبھا کے اسپیکر کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے داخل کردہ تحریک عدم اعتماد کے اس نوٹس میں لگائے گئے الزامات کی جانچ کی جائے گی۔ تحقیقاتی عمل کے بعد سکریٹریٹ کی طرف سے نوٹس پر مزید کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

کانگریس کے اس اقدام نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کو مزید گہرا کر دیا ہے، جو پہلے ہی سے ایوان کی کارروائی کے طریقۂ کار اور حالیہ واقعات کے باعث تناؤ کا شکار ہے۔

 

ٹیگس