پاکستان؛ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرنے کا حکم
اسلام آباد کی ایک عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سحرنیوز/پاکستان: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ یاد رہے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ادھر عدالتی حکم کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ توشہ خانہ فوجداری کیس کے تحریری حکم میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سلمان صفدر بطور فرینڈ آف کورٹ آج ہی اڈیالہ جیل جائیں اور بانی پی ٹی آئی کی حالتِ زار پر کل تک تحریری رپورٹ دیں۔