Oct ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کا دورہ ہندوستان

ہندوستان اور میانمار نے سلامتی، دفاع، زراعت اور ذرائع آمد و رفت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں

سیکورٹی، دفاع  اور زراعت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے سمجھوتے پردستخط ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور میانمار کی وزیرخارجہ اور ریاستی قونصلر آنگ سان سوچی کی ملاقات کے بعد ہوئے - میانمار کی وزیرخارجہ اور ریاستی قونصلر آنگ سان سوچی اس وقت ہندوستان  کے دورے پر ہیں - میانمار اور ہندوستان کے رہنماؤں نے ان سمجھوتوں پر دستخط  سے قبل انرجی ، بینکینگ اور بیمے کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون کے بارے میں بات چیت کی - ہندوستان اور میانمار نے مختلف میدانوں میں تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر اتفاق کیا - ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے میانمار کی سیاسی رہنما  آنگ سان سوچی  کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں سوچی کو ایک مثالی رہنما قراردیا اور کہا کہ ہندوستان میانمار کی ترقی و پیشرفت میں مدد کے لئے پوری تیار ہے -