ہندوستان کا پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i260566-ہندوستان_کا_پاکستان_سے_مذاکرات_نہ_کرنے_کا_اعلان
ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۵:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گا۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سوارپ نے کل نئی دھلی میں ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 4 دسمبر سے شروع ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ہندوستانی وزیرخارجہ کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے اور ہندوستان اس وقت تک دوطرفہ مذاکرات نہیں کرے گا جب تک دہشت گردی کو قابو نہ کیا جائے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان پرالزام عائد کیا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کی خرابی کی وجہ سرحد پر ہونے والی خراب صورتحال ہے جس کا ذمہ دار پاکستان ہے ۔

پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات لگاتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے کئی فوجی اور عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔