چینی آبدوز کی آمد پر ہندوستان کی تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i266332-چینی_آبدوز_کی_آمد_پر_ہندوستان_کی_تشویش
ہندوستان نے چین کی ایٹمی آبدوز کی جنوبی پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کی بندر گاہ آمد پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • چینی آبدوز کی آمد پر ہندوستان کی تشویش

ہندوستان نے چین کی ایٹمی آبدوز کی جنوبی پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کی بندر گاہ آمد پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

ہندوستان میڈیا نے اپنے ملک کی آبی سرحدوں کے قریب چین کی ایٹمی آبدوز کی تصاویر جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ چین، ہندوستانی بحریہ کی نقل حرکت کو کنٹرول اور بحر ہند پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا کہ چین کی آبدوز کروز، میزائلوں اور ایٹمی وار ہیڈ سے لیس ہے اور ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے دعوے کے مطابق، یہ ہندوستانی بحریہ کے لیے ایک خطرہ شمار ہوتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شانگ آبدوز، چین کی انتہائی جدید ترین آبدوز ہے جس میں اینٹی ریڈار سسٹم نصب ہے اور اسے کئی ماہ تک ایندھن کی ضرورت نہیں ہوتی۔