کشمیر: برفانی تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق اورلاپتہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i269295-کشمیر_برفانی_تودے_گرنے_سے_متعدد_افراد_جاں_بحق_اورلاپتہ
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے 4افراد جاں بحق اور کئی ہندوستانی فوجی لاپتہ ہو گئے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • کشمیر: برفانی تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق اورلاپتہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے 4افراد جاں بحق اور کئی ہندوستانی فوجی لاپتہ ہو گئے ۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے سے میاں بیوی اور دو بچے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ضلع گندربل میں فوجی کیمپ کے قریب تودہ گرنے سے کئی ہندوستانی فوجی لاپتہ ہو گئے جس کی تلاش اور لاشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ تاہم ہندوستان کے بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گاندیربل کے سون مرگ علاقے میں برف کا تودہ فوجی کیمپ پرٓگرنے سے 5 فوجی ہلاک اور چار لاپتہ ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے سے بھاری برفباری کے نتیجہ میں سرینگرلیہہ قومی شاہراہ پر سون مرگ کے فوجی کیمپ پر برفانی تودہ گرا۔

کشمیر میں موسم سرما کی شدید برفباری کی وجہ سے کئی شاہراہیں بند ہو گئیں۔