ملائم سنگھ یادو سماج وادی پارٹی اورکانگریس اتحاد کے خلاف
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i269925-ملائم_سنگھ_یادو_سماج_وادی_پارٹی_اورکانگریس_اتحاد_کے_خلاف
ملائم سنگھ یادو نے سماج وادی پارٹی اور کانگریس اتحاد کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • ملائم سنگھ یادو سماج وادی پارٹی اورکانگریس اتحاد کے خلاف

ملائم سنگھ یادو نے سماج وادی پارٹی اور کانگریس اتحاد کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

ملائم سنگھ یادو نے آج اپنے حامیوں سے ان 105 نشستوں پرانتخاب لڑنے کی اپیل کی ہے ، جہاں کانگریس امیدوار کھڑے ہیں۔ ملائم نے کہا تھا کہ وہ اتحاد کے خلاف ہیں اور سماج وادی پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کریں گے کہ اس اتحاد کی مخالفت کریں۔

سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے اتوار کے روزبھی لکھنؤ میں اکھلیش یادو اور راہل گاندھی کے روڈ شو کے فورا بعد دہلی میں اتحاد کو ہی سرے سے خارج کر دیاتھا ۔

ملائم نے کہا تھا کہ اتحاد سے کارکنوں میں مایوسی ہے، وہ ان سے کہیں گے کہ اس اتحاد کی مخالفت کریں۔ اتحاد کو لے کر ملائم نے کہا کہ اکھلیش نے ہماری خواہش کے خلاف سمجھوتہ کیا ہے، میں شروع سے ہی کانگریس سے معاہدہ کے حق نہیں تھا، کانگریس کے سبب ملک پسماندہ ہے، میں زندگی بھر کانگریس کی مخالفت کرتا رہا ہوں۔

علاوہ ازیں ملائم نے ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی وزیر اعلی اکھلیش کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جن لوگوں کے ٹکٹ کاٹ دیئے گئے ہیں، وہ اب کیا کریں گے، ہم نے پانچ سال کے لئے تو موقع گنوا دیا ہے، ہمارے لیڈر اور کارکنان انتخابات لڑنے سے محروم رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2012 کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی اپنے بل پر اکثریت میں آئی تھی۔ حکومت بنا کر پانچ سال راج کیا۔ اس بار بھی ایس پی اکیلے الیکشن لڑتي تو پھر حکومت بناتی ۔