ہندوستان:پارلیمنٹ میں بامعنی بحث پروزیراعظم کی تاکید
Jan ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں با معنی بحث کرنی چاہئیے۔
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کے نوٹوں کی منسوخی کے مسئلے کو زور شور سے اٹھائے جانے کے اعلان کے درمیان ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے آج تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ انتخابات کے وقت کچھ مسائل پر اختلافات کے باوجود پارلیمنٹ میں بامعنی بحث ہونی چاہئے اور حکومت اس کے لئے تیار ہے۔
نریندرمودی نے پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار کی طرف سے بجٹ اجلاس سے ایک دن پہلے طلب کی گئی کل جماعتی میٹنگ میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے یہ اپیل کی۔
مسٹر کمار نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم نے تمام رہنماؤں سے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کی مہا پنچایت ہے اور حکومت تمام معاملات پر بات چیت چاہتی ہے۔
ٹیگس