Feb ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں دو افراد ہلاک

جھڑپ میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے ایپل ٹاؤن سوپور میں آج عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپ میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت کشمیر پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوپور میں عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے امرگڑھ سوپور میں ایک چیک پوائنٹ قائم کیا۔

 

ٹیگس