سماج وادی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک دوسرے پرتنقید
سماج وادی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نےایک دوسرے پرتنقید کرتے ہوئے اتر پردیش میں حکومت بنانے کا دعوی کیا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے صدر اور وزیراعلی اکھلیش یادو نے کل سنبھل اور امروہہ میں پارٹی کے امیدواروں کے حق میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا صفایا کرنے کا کام اتر پردیش سے ہی شروع ہو جائے گا کیونکہ ہونے والے پہلے مرحلے کی پولنگ میں سائیکل سب سے آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو معلوم ہو گیا ہے کہ وہ انتخابات ہار رہی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے پر کسانوں کے قرض معاف کر دیے جائیں گے اور لڑکیوں کی گریجویشن تک کی تعلیم مفت کی جائے گی۔
راجناتھ سنگھ نے ضلع کے نگوهی اور کٹرا علاقے میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں قانون و انتظام کی صورتحال ابترہے اور مافیاؤں کا راج ہے جبکہ کسان بے حال ہے۔