ہندوستان: فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے پر تاکید
اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینا ضروری ہے۔
اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش یادو نے آج رام نگر اسمبلی حلقہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے والد اور پارٹی سرپرست ملائم سنگھ یادو سمیت اتحاد پر تنقید کرنے والوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس اتحاد پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یا اتحاد فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کے لئے کیا گیا ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں ملک میں نسل پرست اور مذہب کی سیاست کرکے ایک دوسرے کے درمیان زہر گھولنے کا کام کر رہی ہیں۔
اس دور میں فرقہ واریت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات وزیراعلی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے صدر اکھلیش یادو کے لئے کسی آزمائش سے کم نہیں ہیں۔25 سال کی عمر پار کر رہی سماجوادی پارٹی نے ابھی تک تمام انتخابات ملائم سنگھ یادو کی قیادت میں لڑے ہیں۔
یہ پہلا الیکشن ہے جواکھلیش یادو اپنے والد کے بتغیر لڑ رہے ہیں۔