اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کی پولنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i272412-اتر_پردیش_میں_تیسرے_مرحلے_کی_پولنگ
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کی پولنگ آج صبح 7 بجے شروع ہوئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۵:۵۸ Asia/Tehran
  • اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کی پولنگ

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کی پولنگ آج صبح 7 بجے شروع ہوئی۔

ہندوستان کےمرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور اترپردیش کے وزیراعلی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدراکھلیش یادو کے اثر و رسوخ والے حلقوں میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ آج صبح سات بجے شروع ہو گئی۔

اس مرحلے میں مرکزی اتر پردیش کے 12 اضلاع کی 69 سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

اس مرحلے کے انتخابات کو راج ناتھ سنگھ اور اکھلیش یادو کی آزمائش سے بھرا سمجھا جا رہا ہے کیونکہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پارلیمانی حلقہ لکھنؤ اور وزیراعلی اکھلیش یادو کے آبائی ضلع اٹاوہ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں پولنگ ہورہی ہے۔

) دوسری جانب بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدرمایاوتی نے دعوی کیا ہے کہ اترپردیش ریاستی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کانگریس اتحادکو شکست ہوگی اور بی ایس پی 300سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔