اترپردیش اور منی پوراسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i274090-اترپردیش_اور_منی_پوراسمبلی_انتخابات_کے_لئے_پولنگ
ہندوستان کی ریاستوں اترپردیش اور منی پور میں اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ آج صبح 7 بجے شروع ہوگئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
  • اترپردیش اور منی پوراسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ

ہندوستان کی ریاستوں اترپردیش اور منی پور میں اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ آج صبح 7 بجے شروع ہوگئی۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں سات اضلاع کی 49 سیٹوں کے لیے ووٹنگ آج صبح 7 بجے شروع ہو گئی۔ چھٹے مرحلے میں کل 635 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے 1.72 کروڑ ووٹرزاپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

چھٹے مرحلے میں سماجوادی پارٹی کے نگراں قائد ملائم سنگھ یادو اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ کی مقبولیت کسوٹی پر ہے۔

چیف الیکٹورل آفیسر ٹی وينکٹیش نے آج  کہا کہ انتخابات کو پرامن طورپرمکمل کرانے کے لئے سکیورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں سی آر پی ایف کی 700 کمپنیوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

ادھرمنی پور میں بھی آج اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ آج 38 اسمبلی کی نشستوں کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس ریاست میں کل 60 اسمبلی کی سیٹیں ہیں۔ سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوگئی ہے۔ 

پہلے مرحلے میں کل 168 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ووٹروں کی کل تعداد 19،02،562 ہے جن میں سے 9،28،562 مرد اور 9،73،989 خواتین ووٹر ہیں۔