ہندوستان: جموں و کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کی مبینہ فائرنگ میں ایک اور کشمیری نوجوان جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپوٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں ہفتے کے روز ایک کشمیری جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں مظاہرے کے دوران ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں اور کشمیریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے دوران ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس میں ایک کشمیری جاں بحق ہو گیا۔دوسری جانب جنوبی قصبہ پلوامہ میں حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب سیکورٹی اہلکاروں نے ڈگری کالج میں داخل ہو کر احتجاج کرنے والے طلبا پر لاٹھی چارج کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں کی اس کارروائی میں پچاس سے زائد طلبا زخمی ہو گئے۔ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے علاوہ پیلٹ گنوں کا بھی استعمال کیا گیا۔