Feb ۱۷, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • جنیوا؛ ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور ختم

اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور آج جنیوا میں عمان کی ثالثی میں منعقد ہوا ۔

سحرنیوز/ایران:    جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کی مشاورت کے بعد ختم ہو گیا۔ دوسرے دور کے مذاکرات میں ایران کےجوہری پروگرام کے بارے میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

 

مذاکرات کے اختتام پرایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دور کے مذاکرات کی نسبت آج کے مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہر چند کہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوا تاہم کل بھی اس حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے تکنیکی پہلوؤں پر اچھی گفتگو ہوئی اور عمان کے وزیر خارجہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد انہوں نے امریکی وفد سے ملاقات کی۔

 

ٹیگس