صیہونی حکومت کے غیرقانونی اقدامات کی مذمت
آٹھ عرب اور اسلامی ممالک نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے ذریعے مغربی کنارے کے علاقوں پر قبضے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق پاکستان سمیت آٹھ عرب اور اسلامی ممالک نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم تل ابیب کی جانب سے مغربی کنارے کی زمینوں پر قبضے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انیس سو سرسٹھ کے بعد پہلی بار مغربی کنارے کی زمینوں کی دستاویزی کارروائی شروع کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا یہ اقدام غیر قانونی ہے جو خطرناک کشیدگی کا باعث بنے گا۔ اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینی اراضی پر قبضہ کرنے کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین بالخصوص چوتھے جنیوا معاہدے اور مغربی کنارے کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔