Feb ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران ؛امریکی اور اسرائیلی آلہ کاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کا چہلم

اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج جنوری کے مہینے میں امریکی اور اسرائیلی آلہ کاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کا چہلم منایا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/ایران:    تہران میں شہداء کے چہلم کا مرکزی اجتماع امام خمینی(رح) عید گاہ میں اس وقت منعقد ہو رہا ہے جس میں ایران کے اعلی حکام اور اہم شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔

ایران کی قومی اسمبلی کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے جنوری کے مہینے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے چہلم کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج پورا ایران اپنے پیاروں کے غم میں سوگوار ہے اور ان کے قاتلوں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے ملک میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کو بارہ روزہ جنگ کا تسلسل قرار دیتے ہوئے جنوری کے واقعات کو وطن دشمن عناصر اور جرائم پیشہ امریکی عہدیداروں کی اشتعال انگیزی کا نتیجہ قرار دیا۔

 

ٹیگس