ایران اور پاکستان کے وزرائے زراعت کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری نے اپنے دورہ پاکستان میں اس ملک کے وزیر زراعت رانا تنویر حسین اور وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی ۔
سحرنیوز/پاکستان: اس ملاقات میں ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری نے کہا کہ مختلف شعبوں خاص طور سے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں پیشرفت دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کے صدر نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید کی اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے حالیہ دورہ اسلام آباد، تعاون کی دستاویزات پر دستخط اورپاکستان کے وزرائے زراعت و تجارت کے دورہ ایران نے دونوں ملکوں کے مابین تجارت و زراعت کے شعبوں کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس موقع پر پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان کی جانب سے ایران کو زرعی اجناس اور پھلوں کی برآمد اور ایران سے مختلف اشیا کی پاکستان میں درآمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے الیکٹرانکس کی صنعت اور زرعی اجناس میں اچھی پیش رفت کی ہے اور ہم ان شعبوں میں بھی باہمی تعاون کا آغاز کر سکتے ہیں۔