Feb ۱۷, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  •  مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کے نئے غیر قانونی اقدامات کی اقوام متحدہ کی جانب سے  مذمت

اقوام متحدہ نے مغربی کنارے پر غاصبانہ قبضے کے دائرے کو وسعت دینے کے صیہونی حکومت کے نئے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مغربی کنارے کے خلاف صیہونی حکومت کی کابینہ کی نئی قرارداد ، فلسطینیوں کی املاک کے ضبط کئے جانے اور اس علاقے میں قبضے کا دائرہ وسیع ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف عدم استحکام کا باعث بلکہ غیرقانونی بھی ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ان کا کہنا تھا کہ انتونیو گوتریش نے تل ابیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس منصوبے سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ماننا ہے کہ مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں تمام بستیوں کی تعمیر غیرقانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت ایک نئے منصوبے کی منظوری دے کر مغربی کنارے کی زمینوں کو نگلنے اور ان زمینوں کو دستاویزی شکل دینے کے درپے ہے۔  

 

ٹیگس