ماؤ نوازوں کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے پر ہندوستان کے وزیر داخلہ کی تاکید
ہندوستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ماؤ نوازوں سمیت تشدد پسند گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز دس ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ہونے والی ایک نشست میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ریاستی حکومتوں کو تشدد سے نمٹنے کے لئے سخت کارروائی کی پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ماؤ نوازوں کے خلاف کڑا رخ اپنائے جانے کی ضرورت ہے۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ نے ماؤ نوازوں کی سرگرمیوں سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ یہ نشست ایسی حالت میں منعقد کی ہے کہ حال ہی میں ریاست چتّیس گڑھ میں سکما کے علاقے میں نکسلیوں یا ماؤ نوازوں کے ایک حملے میں سی آر پی ایف کے پچّیس جوان مارے گئے تھے۔
ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں پر ہونے والے اس حملے کے بعد مارے جانے والے سیکورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ نے حکومت ہندوستان پر ماؤ نوازوں کے خلاف سخت کارروائی نہ کئے جانے پر کڑی تنقید کی تھی۔