Feb ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہو ئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:   پاکستان اور قازقستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اور صدر قازقستان قاسم جومارت توکایووف تقریب میں موجود تھے۔اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر قازقستان اور ان کے وفد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دینے کیلئے بہت اہم ہے، قازقستان کے کسی صدر نے تیئیس سال بعد پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 اس سے قبل قازقستان کے صدر نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ قازقستان کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

 

ٹیگس