Feb ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کردیا گیا

لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا-

سحرنیوز/عالم اسلام:  مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ دی لیبیا آبزرور نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کے سیاسی مشیر عبداللہ عثمان عبدالرحیم نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ اس واقعے سے لیبیا میں ان کی حیثیت کے بارے میں برسوں سے جاری غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگیا۔ اس واقعے نے لیبیا کے پہلے سے ہی غیر مستحکم سیاسی ماحول میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دوپہر لیبیا کے مغربی شہر زنتان میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق چار نقاب پوش بندوق برداروں نے سیف الاسلام کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے حملہ کرنے سے پہلے گھر کے باہر لگے سکیورٹی کیمروں کو ناکارہ بنا دیا۔ اس کے بعد ہونی والی "براہ راست مڈبھیڑ" میں سیف الاسلام کی موت ہوگئی۔ لیبیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ فرانزک معائنے سے موت کی وجہ گولی لگنے سے معلوم ہوئی ہے۔

 

ٹیگس