پاکستان؛ معروف صحافی حامد میر کا انکشاف، صیہونی حکومت کا ایران میں مداخلت کا منصوبہ
پاکستان کے معروف صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کی حمایت کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران میں مداخلت کے درپے ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: حامد میر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صیہونی حکومت پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں بدامنی پیدا کر کے ایران میں اپنی مداخلت کا راستہ ہموار کرنا چاہتی ہے۔ حامد میر نے الجزیرہ ٹی وی چینل اور ٹائمز آف اسرائیل کی حالیہ رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کی سرحد ایران سے ملتی ہے اور صیہونی حکومت پاکستان کے اس صوبے میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہے تاکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں مداخلت کر سکے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پاکستان کے اس سینیئر صحافی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے سے صیہونی حکومت کا مقصد ایران میں اثر و رسوخ حاصل کرنا ہے اسی وجہ سے وہ علیحدگی پسند گروہوں کی حمایت کرتی ہے۔