Feb ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو،خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

مصر نے ایران اور امریکہ کے اختلافات کے سفارتی حل کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے

سحرنیوز/ایران:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گيا۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خطے میں امن و امان کی برقراری نیز کشیدگی میں کمی لانے کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے مثبت کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان ممالک خصوصا مصر کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 مصر کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے ملک کو خطے میں امن و امان کی برقراری کا پابند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ہر طرح کے سفارتی حل کے لئے آمادہ ہے۔ اس ملاقات میں علاقائی ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت جاری رکھے جانے کی اہمیت پر بھی تاکید کی گئی۔

 

ٹیگس