May ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد کی ہلاکت کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں

علیدحگی پسند جماعتوں نے منگل کو ترال چلو مارچ کی کال دی تھی- حکومت کی  جانب سے سخت بندشوں اور کرفیو کے نفاذ کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ مختلف علاقوں سے ترال چلو مارچ میں شامل ہونے کے لئےگھروں سے نکلے لیکن سیکورٹی فورس نے انہیں ترال کی جانب بڑھنے سے روک دیا - اس موقع پر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی - جھڑپ کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں کچھ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے - سیکورٹی فورس نے علیحدگی پسند جماعتوں کی طرف سے ترال چلو مارچ کو ناکام بنانے کے لئے ترال جانے والی سبھی سڑکوں کو سیل کردیا تھا - چند روز قبل ہندوستانی سیکورٹی فورس نے جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد کو اس کے ساتھیوں کے ہمراہ گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جس کے بعد لوگ ایک بار پھر مشتعل ہوگئے ہیں -