کشمیر، لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 3 ہلاک 4 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i285858-کشمیر_لائن_آف_کنٹرول_پر_فائرنگ_3_ہلاک_4_زخمی
ہندوستان کی فوج نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran
  • کشمیر، لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 3 ہلاک 4 زخمی

ہندوستان کی فوج نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ہندوستان کےسرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مژھل سیکٹر میں ایل او سی کی حفاظت پر مامور ہندوستانی فوجیوں نے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو گزشتہ رات دیر گئے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہوتے ہوئے دیکھا جب عسکریت پسندوں کو خودسپردگی کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب  پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)  کے علاقے لیپا پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہوگئے۔