ہندوستان; سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 80 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i290304-ہندوستان_سیلاب_اور_لینڈ_سلائیڈنگ_سے_80_افراد_جاں_بحق
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان; سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 80 افراد جاں بحق

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستانی ریاستوں آسام، منی پور اور آروناچل پردیش میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔

آسام، منی پور اور آروناچل پردیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 58 اضلاع جبکہ صرف آسام میں ہی 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے 8 ہزار کے قریب افراد کو بچالیا ہے۔

زیر آب آنے سے کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔ اور کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔