سرینگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ قائم نہیں ہو سکی
ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے آج سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سری نگر کی جامع مسجد میں آج بھی نماز جمعہ نہیں ہوسکی۔
ہندوستانی سیکورٹی اہلکار گذشتہ ایک مہینے سے سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ نہیں ہونے دے رہے ہیں۔
کشمیری مسلمان صوبائی حکومت اور سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے سرینگر کی جامع مسجد میں نمازجمعہ پر پابندی سے سخت ناراض ہیں اور اسے دینی امور میں مداخلت قرار دیتے ہیں۔
حریت کانفرنس کے سربراہ مولوی عمر فاروق نے سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ پر پابندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا یہ اقدام کشمیری عوام کی دینی امور میں مداخلت ہے اور اس طرح کے اقدامات کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
کشمیر کی دیگر جماعتوں اور تنظیموں نے بھی نماز جمعہ پر پابندی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر پابندی ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے اور امن قائم ہونے کے بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ قائم کرنے کی اجازت مل جائے گی۔