ہندوستان ؛ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی مانگ
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر ریاستی درجے کی بحالی کے لئے احتجاج کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاجی ارکان اسمبلی نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے بھرپور نعرہ بازی کی۔۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے میڈیا کو بتایا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا وقت آگیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ جو ہم سے خصوصی درجہ چھینا گیا ہے وہ بھی واپس کیا جائے۔انہوں نے کہا: 'کشمیریوں کو باہر کی ریاستیوں میں ہراساں کرنا اب ایک نیا فیشن بن گیا ہے مجھے لگتا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اس میں مداخلت کرنی چاہئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ادھر اخبارات و جرائد کے پبلشرز کی قومی تنظیم انڈین نیوزپیپر سوسائٹی (آئی این ایس) نے جموں و کشمیر میں مقامی صحافیوں کو ’بلا وجہ‘ پوچھ گچھ کے لیے طلب کیے جانے والی رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری حکام کو میڈیا کارکنوں کے ساتھ ہر طرح کی بات چیت میں قانونی طریقۂ کار کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے۔