افغانستان کے صدر کی ہندوستان کی وزیر خارجہ سے ملاقات
Oct ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی۔
افغانستان کے صدر نے اپنے ایک روزہ دورہ نئی دہلی کا آغاز اس ملک کی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات سے کیا جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیاگیا۔محمد اشرف غنی منگل کی صبح ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے دورہ پر نئی دہلی پہنچے۔وہ اپنے اس دورے میں ہندوستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ان کے ہمراہ اس دورے میں افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی بھی نئی دہلی گئے ہیں -