فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان گاڑی چھوڑ کر فرار: پاکستانی فوج
Feb ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ اس کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کی مؤثر اور بر وقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور بھاگتے ہوئے اپنی گاڑی موقع پر ہی چھوڑ گئے۔
ان رپورٹوں کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے افغان طالبان کو پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستانی فوج نے افغان طالبان کی درجنوں چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پاکستانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے ایک کارروائی کے دوران افغان طالبان کی گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔